مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع اچین میں افغان فوج کے کمانڈو نے فائرنگ کر کے 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا ہے کمانڈو کو طالبان کا نفوذی بتایا جاتا ہے۔ امریکی فوجی ننگرہار میں افغان فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں شریک ہیں۔ جوابی فائرنگ میں افغان کمانڈو بھی مارا گیا۔ طالبان کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ افغان فوجی ہمارے ساتھ ملا ہوا تھا۔ ہلمند میں امریکی جنگی طیارے کی طرف سے فائرنگ کی نتیجے میں 3 افغان پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ افغان حکام نے ہفتے کے دن بتایا کہ یہ واقعہ ہلمند صوبے میں گزشتہ رات پیش آیا۔
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع اچین میں افغان فوج کے کمانڈو نے فائرنگ کر کے 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا ہے جبکہ کمانڈو طالبان کے ساتھ ملا ہوا تھا۔
News ID 1873115
آپ کا تبصرہ