مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 28 ویں برسی کے موقع پر تہران میں حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر ایران کے اعلی سول و فوجی حکام ، غیر ملکی مہمانوں اور عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں حضرت امام خمینی (رہ) اور انقلاب اسلامی کے حقائق کی بار بار تکرار کرکے انھیں تحریف سے محفوظ رکھنا چاہیے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رہ) کو ایک قوی ، مضبوط ، مستحکم اور عظیم تاریخی و مذہبی شخصیات قراردیتے ہوئے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) کا اللہ تعالی کی ذات پر ہمہ گیر توکل اور ایمان تھا وہ سچے اور اسلام پسند انسان تھے جنھوں نے اپنی رفتار ،گفتار اور عمل کے ذریعہ اسلام ناب محمدی کو دینا میں پہچنوایا اور حقیقی اسلام اور امریکی و یزیدی اسلام کے درمیان لکیر کھینچ دی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کی ایران کے خلاف عداوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: امریکہ کا صدر کتنا پست ہے جو سعودی عرب کے ڈکٹیٹر، آمر اور ظالم بادشاہ کے ساتھ کھڑا ہوکر رقص کرتا ہے اس کی حمایت اور پشتپناہی کرتا اور ایران کے جمہوری نظام اور انتخابات میں 40 ملین سے زائد افراد کی شرکت کو نظر انداز کرکے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مسلمانوں کو اب حقیقی اور امریکی اسلام کے درمیان پہچان کرلینی چاہیے سعودی عرب میں قائم نظام کو اللہ تعالی کی حمایت حاصل نہیں بلکہ سعودی اسلام کو امریکہ کی حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے سعودی اسلام وہی امریکی اسلام ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سعودی عرب گذشتہ دو سال سے یمن کے نہتے ، بےگناہ اور مظلوم عربوں پر وحشیانہ اور بہیمانہ بمباری جاری رکھے ہوئے ہے سعودی عرب نے یمن کے شہروں، مدارس، مسجدوں ، اسپتالوں اور گلی کوچوں پر بمباری کرکے اپنی بربریت کا ثبوت فراہم کیا ہے سعودی عرب یمن کے خلاف اگر دس سال تک بھی جنگ لڑتا رہے تو اسے کامیابی نصیب نہیں ہوگی ۔ بلکہ یمن جنگ میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بحرین میں بھی سعودی عرب کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا: بحرینی عوام کے حقوق کو دبانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے بحرینی عوام کو اپنے داخلی مسائل خود حل کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا: مغربی اور یورپی ممالک نے دہشت گردی کی جو آگ مشرق وسطی اور مسلم ممالک کے لئۓ روش نکی تھی وہ آگ آج ان کے دامنگیر ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ