2 جون، 2017، 4:45 PM

امریکہ کے سابق صدر اوبامہ نے واشنگٹن میں81 لاکھ ڈالر کا گھر خرید لیا

امریکہ کے سابق صدر اوبامہ نے واشنگٹن میں81 لاکھ ڈالر کا گھر خرید لیا

امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ اور اْن کی بیگم، مشیل اوبامہ نے واشنگٹن میں 81 لاکھ ڈالر کا گھر خرید لیا ہے اور انھوں نے واشنگٹن کے متمول علاقہ میں رہائش اختیار کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق  صدر باراک اوبامہ اور اْن کی بیگم، مشیل اوبامہ نے واشنگٹن میں 81 لاکھ ڈالر کا گھر خرید لیا ہے اور انھوں نے واشنگٹن کے متمول علاقہ میں رہائش اختیار کرلی ہے۔ اوبامہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق صدر اور مسز اوبامہ کم از کم ڈھائی برس واشنگٹن میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں یہ بات بہتر ہے کہ کرائے پر رہنے کے بجائے اْنھوں نے جائیداد خرید لی ہے۔اْنھوں نے آٹھ کمروں والا یہ گھر 81 لاکھ ڈالر میں خریدا ہے۔اوبامہ خاندان کے نئے ہمسایوں میں واشنگٹن کی معروف شخصیات شامل ہیں، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی، ایوانکا ٹرمپ اور اْن کے شوہر جیرڈ کوشنر، جو دونوں وائٹ ہاؤس کے مشیر ہیں وہ اس سال کے اوائل میں نیو یارک سے منتقل ہو کر کیلوراما کے علاقے میں آباد ہوئے، جب کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن بھی اْن کے قریب ہی رہتے ہیں۔

News ID 1872916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha