1 جون، 2017، 12:26 AM

پاکستان کے چیف جسٹس نے مسلم ليک نون کے رہنما کی اشتعال انگیز تقریر کا نوٹس لے لیا

پاکستان کے چیف جسٹس نے مسلم ليک نون کے رہنما کی اشتعال انگیز تقریر کا نوٹس لے لیا

پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی اشتعال انگیز تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی اشتعال انگیز تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے سینیٹر نہال ہاشمی کی تقریر کا از خود  نوٹس لیتے ہوئے انہیں کل دوپہر ایک بجے ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف ارخود نوٹس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں پانامہ کیس کی سماعت کرنے والا 3 رکنی بینچ کرے گا۔ واضح رہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے 28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقد ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وزیراعظم نواز شریف کا احتساب کر رہے ہیں وہ کل ریٹائر ہو جائیں گے اور پھر ہم ان پر اور ان کے اہلخانہ پر پاکستان کی زمین تنگ کر دیں گے۔

News ID 1872881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha