مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر ممنون حسین نے جسٹس ثاقب نثار کو پاکستان سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستانی سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 31 دسمبر کو ریٹائرہو جائیں گے اور ان کی جگہ جسٹس ثاقب نثار یہ عہدہ سنبھال لیں گے۔وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ پاکستانی وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق جسٹس ثاقب نثار 31 دسمبر سے چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس ثاقب نثار کے نام کی چیف جسٹس کے عہدے کے لیے منظوری دے دی جس کا اطلاق 31 دسمبر 2016 سے ہوگا۔
پاکستان کے صدر ممنون حسین نے جسٹس ثاقب نثار کو پاکستان سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
News ID 1868838
آپ کا تبصرہ