مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکومت کی جانب سے مخالفین کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ترک حکومت نے تازہ کارروائی میں4 ہزار ججوں اور پراسیکیوٹرز کونوکریوں سے فارغ کردیا ہے۔ ترکی کے وزیر انصاف نے کہا ہے کہ برطرف کئے گئے ججوں اور پراسیکیوٹرز کو گزشتہ برس کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہ میں برطرف کیا گیا ہے ۔
ترک وزیر کے مطابق عدلیہ اب ایسے عناصر سے صاف کر دی گئی ہے، جن کا تعلق امریکہ میں جلاوطن ترک سنی مبلغ فتح اللہ گولن سے ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک حکومت نے گذشتہ برس کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک عدلیہ، سول سروس، فوج اور پرائیویٹ سیکٹر میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو ملازمتوں سے برخاست کردیا ہے۔
ترک حکومت کی جانب سے مخالفین کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ترک حکومت نے تازہ کارروائی میں4 ہزار ججوں اور پراسیکیوٹرز کونوکریوں سے فارغ کردیا ہے۔
News ID 1872781
آپ کا تبصرہ