11 مئی، 2017، 1:48 PM

ہماری اطلاعاتی نظارت ونگرانی نے دشمن کو پریشان اور سرگرداں بنادیا ہے

ہماری اطلاعاتی نظارت ونگرانی نے دشمن کو پریشان اور سرگرداں بنادیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ایران کی مضبوط دفاعی صلاحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی اطلاعاتی نظارت اور نگرانی نے دشمن کو علاقہ میں منفعل اور سرگرداں بنادیا ہے ایرانی بحریہ کی دفاعی توانائی نے دشمن کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ایران کی مضبوط  دفاعی صلاحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی اطلاعاتی نظارت اور نگرانی نے دشمن کو علاقہ میں منفعل اور سرگرداں بنادیا ہے ایرانی بحریہ کی دفاعی توانائی نے دشمن کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

میجر جنرل محمد باقری نے بحریہ کے تیز رفتار میزائل کی رونمائی کی پانچویں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحریہ نے اپنی دفاعی طاقت و قوت میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے جسے دیکھ کر دشمن بھی حیران اور پریشان ہوگیا ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ خلیج فارس  اہم علاقہ ہے جس کی حفاظت کے لئے ایران کی اہم ذمہ داری ہے اور اس اہم ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے دفاعی طاقت میں اضافہ کی سخت ضرورت ہے اور ایرانی بحریہ نے تیز رفتار میزائل تیار کرکے اپنی دفاعی طاقت میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں دشمن کو خطے میں مایوس کرنے کے لئے اپنی دفاعی توانائيوں میں روز بروز اضافہ کرنا چاہیے۔

News ID 1872405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha