مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فضائیہ نے عراق اور شام کی سرحدوں کے اندر کردستان ورکر پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق اور شمال مشرق میں شام میں سرگرم باغی گروپ کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا جس میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ ترک حکام کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی ملک دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے جب کہ وہ ہتھیار، اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دہشت گرد بھی ترکی بھیجتے ہیں، فضائی حملے سے کردستان ورکرز پارٹی کو شدید نقصان پہنچا جب کہ ترکی کے فضائی حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
ترک فضائیہ نے عراق اور شام کی سرحدوں کے اندر کردستان ورکر پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1872055
آپ کا تبصرہ