مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں زیادتیوں کے خلاف فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سعودی عربیہ سمیت عرب حکام کی اسرائیل کی زیادتیوں پرخاموشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسرائیل کی جیلوں میں جبرو تشدد اور میڈیکل سہولیات نہ ملنے پر فلسطینی قیدیوں نے گذشتہ 9 دن سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے جبکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کے ٕخلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔
اسرائیلی فورسز نےچیک پوسٹ کی طرف بڑھتے مظاہرین پرگولیاں چلادیں ، جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں ۔ اسرائیل کی جیلوں میں تقریباً ساڑھے چھ ہزار فلسطینی قید ہیں جن میں سے 500پر کوئی الزام نہیں ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں زیادتیوں کے خلاف فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سعودی عربیہ سمیت عرب حکام کی اسرائیل کی زیادتیوں پرخاموشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
News ID 1872049
آپ کا تبصرہ