24 اپریل، 2017، 9:18 AM

ایرانی وزیر خارجہ کی یونان کے وزیر اعظم سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی یونان کے وزیر اعظم سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایتھنز میں یونان کے وزير اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایتھنز میں یونان کے وزير اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس سے قبل ایرانی وزير خارجہ نے یونان اور چین کے وزراء  خارجہ سے  بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف "دنیا کی 10 قدیمی تہذیبوں" کے عنوان سے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں یونان کے دورے پر ہیں۔واضح رہے کہ "دنیا کی 10 قدیمی تہزیبوں " کے عنوان سے منعقد ہونے والے اجلاس کا آغاز آج بروز پیر24 اپریل کویونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہوگا۔ اس اجلاس میں ایران، چین، ہندوستان ، اٹلی اور مصر کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

News ID 1872015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha