20 اپریل، 2017، 12:27 PM

اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو کانگو میں مزید 17 اجتماعی قبریں ملی ہیں

اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو کانگو میں مزید 17 اجتماعی قبریں ملی ہیں

اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں مزید17اجتماعی قبریں ملی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں مزید17اجتماعی قبریں ملی ہیں۔ اس طرح جمہوریہ کانگو میں ملنے والی اجتماعی قبروں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اجتماعی قبریں اس علاقے سے مل رہی ہیں، جہاں ملکی فوج اور مقامی ملیشیا کے مابین مسلح جھڑپوں کے واقعات رونما ہوئے تھے۔

 

News ID 1871930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha