مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوبامہ کے دور میں متعارف کرائے گئے ماحولیاتی تحفظ کے قانون کو منسوخ کرتے ہوئے امریکہ کو ایک بار پھر سے امیر ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوبامہ کی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی کو منسوخ کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد ماحولیاتی تحفظ سے متعلق اوبامہ دور کے ایک درجن سے زائد منصوبے منسوخ ہو گئے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوبامہ دور کے منسوخ کئے گئے منصوبوں میں کاربن کے اخراج میں کمی کا کلین پاور پلان بھی شامل ہے۔ اس موقع پر صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کو دوبارہ امیر بنائیں گے، نوکریاں لائیں گے اورعوام کے خواب پورے کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان شون اسپائسر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس صدارتی اقدام سے امریکہ میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کو سستی بجلی کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے گی۔
آپ کا تبصرہ