26 فروری، 2017، 11:48 AM

ہم شامی عوام کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتے ہیں

ہم شامی عوام کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر نے شامی پارلیمنٹ کے نمائندے سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہم شامی عوام کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹرحسین جابری انصاری  نے شامی پارلیمنٹ کے نمائندے حسین راغب الحسین سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہم  شامی عوام کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتے ہیں۔ شامی نمائندے نے شام کے علاقہ  فوعہ اور کفریا میں دہشت گردوں کے محاصرے میں قرار پانے والے شامی شہریوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔ شامی نمائندے نے اس علاقہ میں غذائی اور طبی وسائل کی  قلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں  گذشتہ چند دنوں میں غذائی قلت کی بنا پر 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ شامی پارلیمنٹ میں فوعہ اور کفریا کے نمائندے نے کہا کہ ان دو شہروں کے عوام دہشت گردوں کے محاصرے میں ہیں جنھیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس ملاقات میں ایرانی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ایران شامی عوام کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتا ہے اور ان مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں سیاسی اور سفارتی سطح پرکوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1870711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha