مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےتہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں چھٹی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کو غیر مشروط طور پر مقبوضہ فلسطین سے نکل جانا چاہیے۔ شمالی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اب تک بہت سے بےگناہ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے لیکن اس کے باوجود مسئلہ فلسطین آج بھی باقی ہے اوراسرائیل کی بربریت کے باوجود فتح فلسطینی قوم کو نصیب ہوگی۔شمالی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اسرائیل کو غیر مشروط طور پر فلسطینی سرزمین کا قبضہ ختم کردینا چاہیے کیونکہ فلسطینی زمین نہ کل اس کی تھی نہ آج اس کی ہے اور نہ کل اس کی رہےگی۔شمالی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ شمالی کوریا ایران اور فلسطین کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھےگا۔
شمالی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےتہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں چھٹی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کو غیر مشروط طور پر مقبوضہ فلسطین سے نکل جانا چاہیے۔
News ID 1870616
آپ کا تبصرہ