مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر کشیدگي جاری ہے جبکہ پاکستانی فورسز نے افغانستان کی سرحد پر بھاری توپخانہ اور جنگی ہتھیار منتقل کردیئے ہیں۔ ادھر پاک افغان سرحد ہر قسم کی نقل و حمل کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند ہے جبکہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی انتہائی ہے اورپاکستانی فورسز نے بھاری توپخانہ سرحد کے اگلے حصے میں بھجوا دیا ہے پاکستانی فوج نے کارروائی کرکے کالعدم جماعت الاحرار کے 12تربیتی کیمپ ، اوراسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔ جبکہ جماعت الاحرار کے حامی دہشت گرد خود پاکستان کے اندر بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی نقل و حمل روکنے کے لیے پاک افغان سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی گئی اوربھاری توپخانہ پاک افغان سرحد پر بھجوا دیا گیا۔ افغانستان اور پاکستان میں سعودی عرب کے پروردہ وہابی دہشت گرد عدم استحکام پیدا کررہے ہیں ۔
پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر کشیدگي جاری ہے جبکہ پاکستانی فورسز نے افغانستان کی سرحد پر بھاری توپخانہ اور جنگی ہتھیار منتقل کردیئے ہیں۔
News ID 1870578
آپ کا تبصرہ