2 فروری، 2017، 12:19 PM

ڈونلڈ ٹرمپ کا انسدادِ انتہا پسندی پروگرام کو انسدادِ اسلامی انتہا پسندی قراردینے پر غور

ڈونلڈ ٹرمپ کا انسدادِ انتہا پسندی پروگرام کو انسدادِ اسلامی انتہا پسندی قراردینے پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انسدادِ انتہا پسندی (سی وی ای) پروگرام کا نام تبدیل کر کے " انسدادِ اسلامی انتہا پسندی" (سی آئی ای) پروگرام رکھنے کے لئے اپنے قریبی رفقا سے مشاورت شروع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انسدادِ انتہا پسندی (سی وی ای) پروگرام کا نام تبدیل کر کے " انسدادِ اسلامی انتہا پسندی" (سی آئی ای) پروگرام رکھنے کے لئے اپنے قریبی رفقا سے مشاورت شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انسدادِ انتہا پسندی پروگرام کا نام تبدیل کر کے ’’انسدادِ بنیاد پرست اسلامی انتہا پسندی‘‘ یا ’’انسدادِ اسلامی انتہا پسندی‘‘ پروگرام رکھنے کے لئے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کردی ہے، یہ حساس اطلاع ایسے 5 افراد نے فراہم کی ہے جو اس خفیہ میٹنگ میں موجود تھے لیکن اپنا نام ظاہر کرنا نہیں چاہتے۔ مجوزہ پروگرام کے تحت امریکہ میں مسلمانوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ وہاں اسلامی شدت پسندی کا قلع قمع کیا جا سکے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت اور دفاع کیا ہے۔

News ID 1870160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha