22 جنوری، 2017، 3:49 PM

پاکستانی فوج کے سربراہ کا پاراچنار کا دورہ

پاکستانی فوج کے سربراہ کا پاراچنار کا دورہ

پاکستانی فوج کے سررباہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاراچنارکا دورہ کیا اور ایجنسی ہیڈ کوارٹراسپتال میں دہشت گردانہ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ پاراچنار میں کل وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 25 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سررباہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاراچنارکا دورہ کیا اور ایجنسی ہیڈ کوارٹراسپتال میں دہشت گردانہ بم  دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ پاراچنار میں کل وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 25 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز پارا چنار کی سبزی منڈی میں ریموٹ کنٹرول دھماکےمیں 25افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 33 افراد کا ایجنسی ہیڈکوارٹرمیں علاج جاری ہے۔ 21 زخمی پشاور کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔پاراچنار میں تمام مارکیٹیں اور بازار بند ہیں۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔ وہابی دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردی کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور پاکستانی حکومت وہابی دہشت گردوں کے سرغنوں کو قرار واقعی سزا دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں پاکستانی وزیر داخلہ  کو دہشت گردوں کے سرغنوں کا حامی قراردے رہی ہیں۔

News ID 1869909

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha