18 جنوری، 2017، 6:15 PM

عمران خان کا وزیر اعظم نواز شریف پر منی لانڈرنگ کا الزام

عمران خان کا وزیر اعظم نواز شریف  پر منی لانڈرنگ کا الزام

پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف خود منی لانڈرنگ کرتے رہے ہیں لہذا وہ آصف زرداری کا احتساب کیسے کرسکتےہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف خود منی لانڈرنگ کرتے رہے ہیں لہذا وہ آصف زرداری کا احتساب کیسے کرسکتےہیں ۔
پانامہ پیپرز کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے بھی پوچھ لیا کہ 52 کروڑ کہاں سے آئے، آج ان کی ایک اور اسٹیل مل نکل آئی، ان کی نقصان میں رہنےوالی گلف اسٹیل نے بچے دینے شروع کردیے ہیں۔  عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ ساری عدالتوں سے کلیئرہوئے ہیں، یہ این آراو کے ذریعے کلیئر ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج جو 52 کروڑ روپے حسین نواز کی جانب سے آئے اس سے بہت بڑا سوال پیدا ہوگیا ہے، 1992 میں نوازحکومت نے منی لانڈرنگ کے لیے اکنامک ریفارم کا قانون بنایا، یہ کیس پاکستان کامستقبل طے کریگا۔ سنا ہے وزیراعظم نوازشریف خود منی لانڈرنگ کرتے رہے ہیں انھیں کسی کے احتساب کا حق نہیں ہے۔

News ID 1869808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha