مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پولیس کو دہشت گردی کی روک تھام کے لئے باضابطہ طور شہریوں کے موبائل فون سوشل اکاؤنٹس کی جاسوسی کے اختیارات مل گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نئے قانون " انویسٹی گیٹری پاور بل " کے تحت پولیس کو آج سے شہریوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائی کا اختیار حاصل ہوگا جب کہ موبائل صارفین کا الیکٹرانک ڈیٹا ایپ کمپنیز ایک سال تک محفوظ کریں گی جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے حاصل کرسکیں گے۔ ادھر نئے قانون کے ناقدین کا خیال ہے کہ انویسٹی گیٹری پاورکا قانون لوگوں کے نجی معاملات پر حملہ کرنے کے مترادف ہے جب کہ برطانوی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ دہشت گردی اور منظم جرائم سے نمٹنے کے لئے اس قسم کا قانون ضروری ہے۔
برطانوی پولیس کو دہشت گردی کی روک تھام کے لئے باضابطہ طور شہریوں کے موبائل فون سوشل اکاؤنٹس کی جاسوسی کے اختیارات مل گئے ہیں۔
News ID 1869409
آپ کا تبصرہ