17 دسمبر، 2016، 1:07 PM

ایرانی وزارت خارجہ میں برطانوی ناظم الامور طلب

ایرانی وزارت خارجہ میں برطانوی ناظم الامور طلب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف برطانیہ کے حالیہ غیر سنجیدہ اقدام کی روشنی میں تہران میں برطانوی سفیر کی عدم موجودگی میں برطانوی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف برطانیہ کے حالیہ غیر سنجیدہ اقدام کی روشنی میں تہران میں برطانوی سفیر کی عدم موجودگی میں برطانوی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق  برطانیہ کے غیر سنجیدہ اقدامات کے پیش نظر ایران نے برطانوی ناظم الامور کو طلب کرکے واضح کردیا ہے کہ برطانیہ کی ایران کے خلاف معاندانہ پالیسیوں کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران خطے میں پائدار امن و صلح قائم کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کررہا ہے جبکہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کو دہشت گردوں کی حمایت بند کردینی چاہیے۔

News ID 1869044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha