مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے صحرائے سینا میں مصر کے 16 شہریوں کے سرکاٹ دیئے ہیں۔ داعش نے ان افراد پر مصری فوج کے ساتھ تعاون کا الزام عائد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق داعش نے 14 مصری شہریوں کے سر قلم کئے ہیں جبکہ ایک کو کولی مار کر قتل کیا ہے اور ایک دوسرے مصری شہری کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعہ ہلاک کیا ہے۔ وہابی دہشت گرد گروہ اور تنظیمیں اسلامی ممالک میں عدم استحکام اور دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں۔
مصر میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے صحرائے سینا میں مصر کے 16 شہریوں کے سرکاٹ دیئے ہیں۔
News ID 1868984
آپ کا تبصرہ