9 دسمبر، 2016، 6:35 PM

2 سال میں داعش کے 50 ہزار شدت پسند ہلاک ہوچکے

2 سال میں داعش کے 50 ہزار شدت پسند ہلاک ہوچکے

امریکی فوجی حکام کے مطابق گزشتہ دوسال کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 50 ہزار شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوجی حکام کے مطابق گزشتہ دوسال کے دوران  وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 50 ہزار شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی فوجی عہدیدارنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ امریکی فوج کی جانب سے دو سال قبل داعش کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد اب تک تنظیم کے 50ہزارجنگجومارے جاچکے ہیں۔ عہدیدار کا دعوی تھا کہ یہ اعداد وشمارظاہر کرتے ہیں امریکہ تنظیم کے خلاف اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر مؤثر کارروائی کررہاہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو استعمال کرتا رہتا ہے جبکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر داعش کے خلاف جنگ میں سنجیدہ نہیں ہے۔

News ID 1868882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha