سعودی عرب کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے/ ایران کی ہمسایہ ممالک میں مداخلت کی تردید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران سے منسلک جاسوس ٹیم کو سزا دینے کے سلسلے میں سعودی عرب کے حالیہ دعوؤں کو بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لئے کوئی ٹیم جاسوسی نہیں کررہی اور اس سلسلے میں سعودی عرب کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے سعودی عرب اپنے مخالفین کوکچلنے کے سلسلے میں ایران کے ساتھ منسلک کرکے سزا دے رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران سے منسلک جاسوس ٹیم کو سزا دینے کے سلسلے میں سعودی عرب کے حالیہ دعوؤں کو بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لئے کوئی ٹیم جاسوسی نہیں کررہی اور اس سلسلے میں سعودی عرب کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے سعودی عرب اپنے مخالفین کو ایران کے ساتھ منسلک کرکے سزا دے رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایران کی سعودی عرب میں تمام سفارتی سرگرمیاں بین الاقوامی  قوانین کے مطابق ہیں لہذا سعودی عرب کے تمام الزامات بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ عالم اسلام کو اس وقت باہمی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے جبکہ سعودی عرب عالم اسلام میں کشیدگی اور تفرقہ کو فروغ دے رہا ہے۔۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کی پالیسی ہمسایہ اور خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ حسن احترام اور عدم مداخلت پر مبنی ہے واضح رہے کہ سعودی عرب نے 15 افراد کو ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا سنائی ہے۔

News Code 1868824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha