مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخواربادشاہ ملک سلمان متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے قطر کے ايئر پورٹ پر سعودی بادشاہ کا استقبال کیا۔ سعودی عرب کے بادشاہ قطر کے بعد کویت اور بحرین کا دورہ بھی کریں گے۔پروگرام کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ کو امارات میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کرنی تھی تاکہ قاہرہ اور ریاض کے درمیان کشیدہ تعلقات کو ختم کیا جاسکے ۔ لیکن مصرکےصدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کے بادشاہ کے دورہ امارات سے دو گھنٹے قبل ہی امارات کو ترک کردیا۔ سعودی عرب درحقیقت مصر میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے جس کی وجہ سے مصر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کےخونخوار بادشاہ ملک سلمان متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1868798
آپ کا تبصرہ