4 دسمبر، 2016، 7:37 PM

امریکی ریاست پینسلوانیا میں دوبارہ گنتی کی درخواست واپس

امریکی ریاست پینسلوانیا میں دوبارہ گنتی کی درخواست واپس

امریکہ میں گرین پارٹی نے پینسلوانیا میں ریاستی سطح پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست واپس لے لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں گرین پارٹی نے پینسلوینیا میں ریاستی سطح پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست واپس لے لی ہے۔ عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق گرین پارٹی کے ووٹرز دس لاکھ امریکی ڈالر کی ضمانت پیر تک ادا نہیں کر سکے۔ پارٹی کی سربراہ جل اسٹین نے میشی گن، وسکانسن اور پینسلوانیا میں صدارتی انتخابات کے لیے ڈالے جانے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے پر زور دیا تھا۔ان تینوں ریاستوں میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرمتوقع طور پر بہت کم ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ عدالت میں مجوزہ سماعت سے دو دن قبل گرین پارٹی نے مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے 49000 ووٹوں یعنی ایک فی صد سے بھی کم ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اپیل کرنے والے معمولی ذرائع کے عام شہری ہیں اور وہ عدالت کی جانب سے دس لاکھ ڈالر کے بانڈ بھرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

News ID 1868774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha