مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کردی۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر کہا کہ یہ دونوں ممالک ہمارے لیے بہت اہم ہیں اور اگر ایران ان کے درمیان کوئی ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم رضاکار نہیں ہیں لیکن ہم جو کچھ کرسکتے ہیں، اس کے لیے ثالثی کے کردار کو ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ہمسایہ ممالک ہمارے لیے بہت اہم ہیں کیونکہ ہمارے کئی اہداف یکساں ہیں۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اپنے پیارے دوست ممالک پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اچھے تعلقات کے لیے پرامید ہے۔ واضح رہے ایران کی جانب سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مصالحت کے لیے کردار ادا کرنے کی پیش کش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستان میں موجود ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کردی۔
News ID 1868760
آپ کا تبصرہ