مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیکرز نے روس کے مرکزی بینک کے اکاؤنٹ کو ہیک کرکے 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز چوری کرلیے۔ روسی مرکزی بینک کے ایک عہدے دار آرٹیوم سائیچیوف نے کہا کہ ہیکرز نے کلائنٹ کی جعلی معلومات کے ذریعے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی اور رقم چوری کرنے میں کامیاب رہے۔ مرکزی بینک نے اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی جاری کی ہے۔
دوسری جانب روس کی جانب سے یہ بیان بھی جاری کیا گیا ہے کہ اس نے غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی ایک سازش کا سراغ لگایا ہے جس کے تحت بیرونی طاقتیں روس کے بینکنگ سسٹم پر مسلسل سائبر حملے کرکے ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں سائر حملوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور دنیا بھر میں مالیاتی نگراں اداروں نے بینکوں کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ وہ بڑھتے ہوئی سائبر حملوں کے پیش نظر اپنی سیکیورٹی کو بہتر بنائیں۔
آپ کا تبصرہ