مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں گزشتہ روز ہونے والے کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 20ہوگئی جبکہ شدت پسند تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ صومالیہ میں نامعلوم افراد نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی موغادیشو کے مصروف بازار میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب کھڑی کردی جس سے مختصر وقت کے بعد زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے 10افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم ہسپتالوں میں کئی زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 20ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 30سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں گزشتہ روز ہونے والے کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 20ہوگئی جبکہ شدت پسند تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
News ID 1868614
آپ کا تبصرہ