27 نومبر، 2016، 9:55 PM

امریکی ریاست وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی، الیکشن بورڈ

امریکی ریاست وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی، الیکشن بورڈ

وسکانسن کے الیکشن بورڈ نے گرین پارٹی کی امیدوار جل اسٹین کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اجازت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسکانسن کے الیکشن بورڈ نے گرین پارٹی کی امیدوار جل اسٹین کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اجازت دی ہے۔ گرین پارٹی کی امیدوار جل اسٹین کا کہنا تھا کہ وہ امریکی انتخاباتی نظام کی سالمیت کا یقین کرنا چاہتی ہیں، کیوں کہ 8 نومبر کے صدارتی انتخابات کے دوران ہیکنگ کی افواہیں زیرگردش تھیں۔ دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے جب کہ ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کے مشیر مارک ایلیس کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ریاست وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی مہم میں شرکت کرے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کوریاست پنسلوانیا میں 70 ہزار سے زائد، ریاست مشی گن میں10 ہزار 704 جب کہ ریاست وسکونسن میں 27 ہزار 257 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹورل ووٹوں سے جیتے تھے جب کہ عام ووٹوں میں ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 20 لاکھ ووٹوں کی سبقت حاصل تھی۔

News ID 1868611

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha