مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے قریب ٹیلی کام کمپنی کے ریٹائرڈ ملازمین کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں18 ملازمین ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ ٹیلی کام کمپنی کے ریٹائرڈ ملازمین سرکاری ٹرانسپورٹ حاصل کر کے شمالی علاقے میں سیر و سیاحت کے لئے جارہے تھے کہ ڈرائیور کو راستے کی واقفیت نہ ہونے پر ایک اترائی کے دوران بس کی بریک فیل ہوگئی جس کی وجہ سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔ گہری کھائی میں بس گرنے سے امدادی کاموں اور زخمیوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،امدادی اداروں نے رسیوں کی مدد سے گہرائی میں سے زخمیوں کو نکالا جبکہ امدادی کارکنوں کو مقامی ملٹری یونٹ نے 2 کرینیں بھی فراہم کیں تھیں ۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جیسے ہی اسے ہوش آئے گا حادثے کے بارے میں اس سے سوال کئے جائیں گے۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے قریب ٹیلی کام کمپنی کے ریٹائرڈ ملازمین کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں18 ملازمین ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1868513
آپ کا تبصرہ