23 نومبر، 2016، 4:27 PM

جرمنی میں پائلٹ یونین کی آج سے 2 روزہ ہڑتال

جرمنی میں پائلٹ یونین کی آج سے 2 روزہ ہڑتال

جرمنی میں پائلٹ یونین نے آج سے دو روزہ ہڑتال کی کال دیدی جس کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں پائلٹ یونین نے آج سے دو روزہ ہڑتال کی کال دیدی جس کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں ہیں۔ جرمن فضائی کمپنی لفتھنزا کے بیان کے مطابق آج 8 سو 76 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ جمعرات کو بھی طیارے گراونڈ رہیں گے جس سے ایک لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہونگے۔ منسوخ کی جانے والی پروازوں میں 51 بین البراعظمی پروازیں بھی شامل ہیں۔ یہ فیصلہ پائلٹ یونین کی جانب سےہڑتال کےاعلان کےباعث کیاگیا ہے، لفتھنزا اورپائلٹس کی تنظیم کے درمیان تنخواہوں اوردیگرمراعات میں اضافےکےلیےمذاکرات رواں ماہ ناکام ہوگئے تھے جس کے بعد پائلٹس نے 48 گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1868510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha