مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے شمالی صوبے بورسعید میں دو نوجوان لڑکیاں سیلفی بناتے ہوئے عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئیں اور اب زندگی اور موت کے درمیان کشمکش میں ہیں۔اطلاعات کے مطابق محمد علی سٹریٹ پر تیموریہ اسکول کے سامنے چلنے والے پیدل افراد کو یک دم زمین پر کسی چیز کے زور دار طریقے سے گرنے کی آواز سنائی دی جس کے فورا بعد ایک اور آواز اور انسانی چیخ سنی گئی۔ جائے مقام پر پہنچ کر معلوم ہوا تو دو لڑکیاں زمین پر خون میں لت پت پڑی تھیں۔ انہیں فوری طور پر بورسعید جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں تشویش ناک حالت ہونے کے سبب قاہرہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ دونوں لڑکیاں التوحید ٹاور کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ کی بالکونی میں سیلفی بنانے کی کوشش کر رہی تھیں جس دوران ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ زمین پر جاگریں،لڑکیوں کی کی عمریں پندرہ برس ہیں ۔
مصر کے شمالی صوبے بورسعید میں دو نوجوان لڑکیاں سیلفی بناتے ہوئے عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئیں اور اب زندگی اور موت کے درمیان کشمکش میں ہیں۔
News ID 1868241
آپ کا تبصرہ