یمن کے شہر الحدیدہ اور تعز پر سعودی عرب کی مجرمانہ بمباری میں 60 افراد شہید

یمن کے شہر الحدیدہ اور تعز میں سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ فضائی حملوں میں 60 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے شہر الحدیدہ اور تعز میں سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ فضائی حملوں میں 60 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مغربی شہر تعز میں سعودی عرب کے فضائی حملے میں کم از کم 20 افراد شہید جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ تعز میں حملے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد سعودی عرب نے شہر الحدیدہ میں قائم ایک جیل کمپلیکس پر فضائی حملہ کیا سعودی عرب کے اس بہیمانہ فضائی  حملے میں 40 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔یمنی حکام نے فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے مغربی بندرگاہ الحدیدہ کے سیکیورٹی ہیڈ کواٹر میں واقع ایک عارضی جیل کی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں فوری طور پر قیدیوں اور سکیورٹیفورسز کے اہلکاروں سمیت 40 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جب کہ حوثی قبائل کے ترجمان کے مطابق فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 45 سے بھی زائد ہے۔

News Code 1867944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =