مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خآرجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات اور تعاون ہی دونوں ملکوں کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کئی متنازع معاملات چل رہے ہیں، خطے کے مفاد کے لیے دونوں ممالک میں مصالحت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکہ کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک آپس کے تنازعات کو مذاکرات سے حل کریں اسی میں دونوں کا مفاد ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات اور تعاون ہی دونوں ملکوں کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
News ID 1867586
آپ کا تبصرہ