7 اکتوبر، 2016، 1:39 PM

ہیٹی میں سمندری طوفان سے340 افراد ہلاک

ہیٹی میں سمندری طوفان سے340 افراد ہلاک

ہیٹی میں سمندری طوفان نےبڑے پیمانے پر تباہی پھیلادی ،جس کے نتیجے میں 340 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیٹی میں سمندری طوفان نےبڑے پیمانے پر تباہی پھیلادی ،جس کے نتیجے میں 340 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہیٹی میں سیکڑوں افراد کو نگلنے کے بعد میتھیو طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سمیت کئی ساحلی ریاستوں کی طرف بڑھ رہا ہے، خطرے کے پیش نظر فلوریڈا، جارجیا، شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
فلوریڈا کے ساحلی علاقے میں دن میں کرفیو نافذ ہے، پچیس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کردی گئی ہے جبکہ تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اورعدالتیں بند رکھنے کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں 240کلو میڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، طوفان کے نتیجے میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

News ID 1867421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha