16 ستمبر، 2016، 5:56 PM

فرانس میں لیبر قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران 7 افراد زخمی

فرانس میں لیبر قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران 7 افراد زخمی

فرانس میں حکومت کے لیبر قوانین کے خلاف احتجاج ہنگامہ آرائی میں تبدیل گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی جبکہ 13 کو گرفتار کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں حکومت کے لیبر قوانین کے خلاف احتجاج ہنگامہ آرائی میں تبدیل گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی جبکہ 13 کو گرفتار کرلیا گیا۔حکومتی اصلاحات سے ناخوش ہزاروں لوگ پیرس کی سڑکوں پر نکل آئے،مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور سڑکوں پر آگ لگا دی۔
پولیس سے جھڑپوں کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں سمیت ایک صحافی اور ایک شخص زخمی ہوا۔
لیبر یونینز نے حکومتی اصلاحات کو ملازمین کے حقوق کے خلاف قرار دیا ہے اور کئی ماہ سے اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

News ID 1866950

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha