مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں امریکی وزير خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ لاوروف کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔ شام کے بارے میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جو کسی نتیجے تک پہنچے بغیر ختم ہوگئے ہیں ۔ ادھر النشر نے بھی اعلان کیا ہے کہ جان کیری اور سرگئي لاوروف کے درمیان مذاکرات متوقف ہوگئے ہیں اور دونوں وزراء خارجہ کے دمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ شام میں سعودی عرب سے منسلک دہشت گردوں کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کررہا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ہتھیار ڈال دینے چاہییں اور شامی فوج کے سامنے تسلیم ہوجانا چا ہیے۔ امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کو شام میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔
شام میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں امریکی وزير خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ لاوروف کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے تک پہنچے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔
News ID 1866803
آپ کا تبصرہ