7 ستمبر، 2016، 2:27 PM

پاکستان کے خلاف کسی قسم کی پابندیاں زیر غور نہیں

پاکستان کے خلاف کسی قسم کی پابندیاں زیر غور نہیں

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی پابندیاں زیر غور نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی  وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف  کسی قسم کی پابندیاں زیر غور نہیں ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بعض کارروائیاں حوصلہ افزا ہیں تاہم پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرنا ہوں گی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے لئے آپریشن تیز کرنا ہوگا۔مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان پر کسی قسم کی پابندیوں سے متعلق غور نہیں کیا جا رہا بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے، پاکستان کو پڑوسی ملکوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا ہو گا۔

News ID 1866756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha