29 اگست، 2016، 4:03 PM

یورپی یونین کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے

یورپی یونین کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے

جرمنی کے وائس چانسلر نے خبردار کیا ہے کہ اگر بریکسٹ کا معاملہ درست طریقے سےحل نہ کیا گیا تو یورپی یونین کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے وائس چانسلر سگمار گیبریئل نے خبردار کیا ہے کہ اگر بریکسٹ کا معاملہ درست طریقے سےحل  نہ  کیا گیا تو یورپی یونین کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔سگمار گیبریئل نے کہا کہ اگر دوسرے ملکوں نے برطانیہ کے نقشِ قدم پر چلنا شروع کر دیا تو یورپی یونین ختم ہو سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ برطانیہ یورپ سے اچھی اچھی چیزیں تو لے لے لیکن کوئی ذمہ داری قبول نہ کرے۔یہ بیان ایک ایسے موقعہ پر آیا ہے جب برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزا مے نے برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے معاملے پر صلاح و مشورے کے لیے بدھ کے روز وزرا کا اجلاس طلب کیا ہے۔

News ID 1866550

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha