مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں شمولیت کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔اسی سلسلے میں امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے وائٹ ہاؤس، محکمہ خارجہ اور کانگریس کے اہم ارکان سے رابطے اور امریکی عہدیداروں سے ملاقات بھی کی ہے۔
جس میں انہوں نے ایٹمی ہتھیارو ں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں پاکستان کی شمولیت سےعالمی سکیورٹی کو تقویت اور استحکام ملےگا۔
پاکستان نے نیوکلیئر سپلائیرز گروپ میں شمولیت کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔
News ID 1866517
آپ کا تبصرہ