مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے علاقہ صحرائے سینا میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مصری فوج کی کارروائی میں اپنے اہم کمانڈر ابو دعاء الانصاری کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے دو ہفتہ قبل مصری فوج کی کارروائی میں داعش کے 45 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل مصری فوج نے ابو دعا الانصاری کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا ابو دعا الانصاری صحرائے سینا میں داعش کا سربراہ تھا۔ داعش نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ ابو دعاء الانصاری مصری فوج کے ساتھ ایک لڑائی کے دوران مارا گيا ہے۔ داعش نے اعلان کیا ہے کہ صحرائے سینا میں اب ابو دعاء الانصاری کے جانشین شیخ عبداللہ ہوں گے لیکن داعش نے شیخ عبداللہ کا پورا نام ذکر نہیں کیا۔ داعش صحرائے سینا میں مصری فوج کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔
آپ کا تبصرہ