17 اگست، 2016، 5:10 PM

یمن فورسز کے حملے میں 7 سعودی فوجی ہلاک

یمن فورسز کے حملے میں 7 سعودی فوجی ہلاک

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے علاقہ نجران پر میزائل حملہ کرکے سعودی عرب کے 7 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے علاقہ نجران پر میزائل حملہ کرکے سعودی عرب کے 7 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سعودی عرب کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق یمنی میزائل کے حملے میں 7 سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے اسپتالوں ، مدارس، مساجد اور شہری آبادی پر ہوائی حملے کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  سعودی عرب نے وحشیانہ جرائم میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے ۔

News ID 1866287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha