16 اگست، 2016، 2:58 PM

تائیوان میں فوجی ٹینک دریا میں گرنے سے 4 فوجی ہلاک

تائیوان میں فوجی ٹینک دریا میں گرنے سے 4 فوجی ہلاک

جنوبی تائیوان میں سالانہ مشقوں کے دوران شدید بارشوں کے باعث فوجی ٹینک پھسل کر دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ڈرائیور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذراغع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی تائیوان میں سالانہ مشقوں کے دوران شدید بارشوں کے باعث فوجی ٹینک پھسل کر دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ڈرائیور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق سی ایم 11 نامی ٹینک مشقوں میں حصہ لینے کے بعد پانچ فوجیوں کو لے کر جنوبی پنگ ٹنگ کاؤنٹی کی طرف واپس آرہا تھا کہ اس دوران ایک پل پر سے گزرتے ہوئے پھسل گیا اوردریائے وانگ شا میں الٹا گرگیا۔ ٹینک گرنے کے باعث ڈرائیور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا تاہم امدادی ٹیموں کے آنے سے پہلے دیگر 4 فوجی ہلاک ہوگئےتھے۔

News ID 1866263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha