مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے گوانتاناموبے کے قید خانے سے 15 قیدیوں کو اپنے اتحادی عرب ملک متحدہ عرب امارات منتقل کرنےکی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گوانتاناموبے کی جیل میں گزشتہ کئی برسوں سے قید مزید 15 قیدیوں کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔ یو اے ای بھجوائے گئے قیدیوں میں سے 12 یمنی جب کہ 3 افغان شہریت کے حامل ہیں۔ امریکی صدر باراک اوبامہ کے دور میں کسی ایک دن میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکز سے منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے مطابق رہا کئے گئے قیدیوں پر کسی طرح کا فرد جرم عائد نہیں کیا گیا تھا اور امریکہ کی 6ایجنسیوں پر مشتمل ایک بورڈ نے معمول کے جائزے کے بعد اُن کی اس حراستی مرکز سے رہائی کی منظوری دی تھی۔ کیوبا میں قائم اب اس حراستی مرکز میں قیدیوں کی تعداد 61 رہ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی گوانتاناموبے سے 5 قیدیوں کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا تھا متحدہ عرب امارات بھی عالمی سطح پر جرائم کے ارتکاب میں امریکہ کا اہم اتحادی عرب ملک ہے سعودی عرب ، امارات اور قطر ایسے گھٹیا قسم کےعرب ممالک ہیں جو خطے میں امریکی مفادات کو تحفظ اور اسلامی مفادات کو زبردست نقصان پنہچا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ