14 اگست، 2016، 5:38 PM

سوئیڈن کی خاتون مسلمان وزیرتعلیم شراب نوشی کے بعد عہدے سے مستعفی

سوئیڈن کی خاتون مسلمان وزیرتعلیم  شراب نوشی کے بعد عہدے سے مستعفی

سوئیڈن کی کم عمر ترین مسلمان خاتون وزیر تعلیم عائدہ حاج نے شراب پینے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئیڈن کی کم عمر ترین مسلمان خاتون وزیر تعلیم عائدہ حاج نے شراب پینے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 29 سالہ عائدہ وزیر برائے ہائر ایجوکیشن اور سوئیڈن کی کم عمر ترین اور پہلی مسلمان وزیر تھیں تاہم شراب نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اطلاعات کے مطابق اپنے بیان میں عائدہ نے کہا کہ نشے کی حالت میں گاڑی چلانا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔عائدہ کا آبائی ملک بوسنیا ہرزگوینیا ہے اور وہ پانچ برس کی تھیں جب ان کے والدین سوئیڈن منتقل ہوگئے تھے۔ پولیس نے عائدہ کو ڈنمارک اور سوئیڈن کو ملانے والے پل پر روکا اور جب ان کا الکوحل ٹیسٹ کیا گیا تو ان کے خون میں الکوحل کی مقدار مقررہ 0.2 گرام فی لیٹر سے زیادہ ثابت ہوئی۔پولیس کے مطابق ڈرائیونگ سے قبل عائدہ نے دو گلاس وائن پی تھی اور انہیں 6 ماہ تک قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

News ID 1866214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha