مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم خونخوار وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک جماعت الاحرار نے کوئٹہ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔اطلاعات کے مطابق سول اسپتال کی ایمرجنسی میں کیے جانے والے خود کش حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان سے وابستہ جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ای میل میں کہا کہ آئندہ دنوں میں اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے اور اس حوالے سے ایک ویڈیو رپورٹ بھی جلد جاری کی جائے گی۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جماعت الاحرار گروپ نے اس سے قبل لاہور کے گلشن اقبال پارک کے قریب خودکش دھماکے کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں بچوں اور خواتین سمیت 72 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے سول اسپتال کی ایمرجنسی میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں میڈیا کے نمائندوں اور وکلا سمیت 70 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پاکستان میں سرگرم خونخوار وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان سے منسلک جماعت الاحرار نے کوئٹہ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
News ID 1866084
آپ کا تبصرہ