مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 85 عراقی شہریوں کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے الحویجہ علاقہ میں 85 نہتے شہریوں کو سفاکانہ انداز میں قتل کردیا ہے۔ عراق کے فوجی ذرائع کے مطابق داعش کی قید میں ابھی بھی سیکڑوں عراقی خاندان موجود ہیں۔
اقوام متحدہ کا کل اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ داعش نے کرکوک کے ایک گاؤں سے فرار کرنے والے 3 ہزآر عراقیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
آپ کا تبصرہ