مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کولیشن فنڈ سپورٹ کے تحت ملنے والی 30 کروڑ ڈالر کی دفاعی امداد روک لی۔اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے پاکستان کو کولیشن فنڈ سپورٹ کے تحت ملنے والی 30 کروڑ ڈالر کی دفاعی امداد روک لی ہے۔ ترجمان پینٹا گون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی دفاعی امداد امریکی کانگریس کو وزیردفاع کی سفارش نہ ملنے کی وجہ سے روکی گئی۔ ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون کررہاہے، کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت دونوں ممالک مسلسل کام کر رہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کولیشن فنڈ سپورٹ کے تحت ملنے والی 30 کروڑ ڈالر کی دفاعی امداد روک لی۔
News ID 1865984
آپ کا تبصرہ