مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ پر ترکی کے دو جنرلز کو گرفتارکرلیا گیا ہے، دونوں جنرلز پر ترک حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں شریک ہونے کا الزام ہے۔ اطلاعات کے مطابق اماراتی حکومت نے ترک حکومت کی درخواست پر دونوں فوجیوں کو گرفتار کیا ہے۔
میجر جنرل محمنت اور بریگیڈئیر جنرل سنیر افغانستان میں تعینات رہےتھے اور افغانستان سے فرار کے بعد یہ فوجی افسران براستہ دبئی یورپ جاناچاہتے تھے۔
واضح رہے کہ ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد100سے زائد ترک جنرلز کو گرفتارکیا جاچکا ہے تاہم ملک سے باہر اعلیٰ فوجی افسران کی یہ پہلی گرفتاریاں ہیں ۔واضح رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک حکومت نےہزاروں فوجیوں، پولیس اہلکاروں، ججوں، اساتذہ ، سرکاری ملازمین ، صحافیوں اور ترکش ایئر لائن کے کارکنوں کو کرفتار کرلیاہے ترکی میں اب تک 60 ہزار سے زائد افراد کو معطل یا گرفتار کیا جاچکا ہے جن کا تعلق وہابی مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے بتایا جاتا ہے۔
دبئی ایئرپورٹ پر ترکی کے دو جنرلز کو گرفتارکرلیا گیا ہے، دونوں جنرلز پر ترک حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں شریک ہونے کا الزام ہے۔
News ID 1865776
آپ کا تبصرہ