23 جولائی، 2016، 4:38 PM

کابل میں خود کش دھماکے میں 50 افراد جاں بحق

کابل میں خود کش دھماکے میں 50 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وہابی دہشت گردوں کے خود کش دھماکے میں 50 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وہابی دہشت گردوں کے خود کش دھماکے میں 50 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہزارہ برادری کی جانب سے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں خود کش حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کابل میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد اربوں ڈالر کے پاور پروجیکٹ کے مجوزہ روٹ کے خلاف مظاہرے کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کئی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جن میں دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں دیکھی جاسکتی ہیں۔افغان وزارت صحت کے ترجمان محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو استقلال ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ چار گھنٹے سے ہزارہ برادری کا احتجاج جاری تھا جس کے بعد مظاہرین احتجاجی کیمپ لگانے کی تیاریاں کررہے تھے ، اسی دوران زور دار دھماکہ ہوگیا جس میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

News ID 1865696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha